اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا وزیراعظم عمران خان کے لیے مفت مشورہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے امتحانات منسوخ کرنے کے بارے میں غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ’جب طلبہ ہجوم والے کمرہ امتحان

سے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے تو ناصرف اُنہیں کورونا وائرس کا خطرہ ہوگا بلکہ وہ اپنے گھر بھی اس وبا کو لیکر جائیں گے۔‘عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ’اس کی وجہ سے ناصرف طلبہ بلکہ اُن کی فیملیز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوں گی۔‘اداکارہ نے وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کو اس پر غور کرنے اور سب کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *