اداکارہ عصمت زیدی نے اپنی زندگی کا یادگار واقعہ بیان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک ) عصمت زیدی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف لیجنڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ گزشتہ 26 سالوں کے دوران متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عصمت زیدی

نے بتایا کہ ’جب میری طلاق ہوئی تو لوگوں کا کہنا تھا کہ ان پر تو کوئی اثر نہیں ہوا، ایسا اس لیے تھاکیوں کہ میں چاہتی تھی کہ میرے بچوں کو محسوس نہ ہو کہ میں اداس ہوں ، طلاق سے قبل میں نے اپنے شوہر سے کہا بھی تھا کہ بچی بڑی ہورہی ہے آپ رہنے دیں ، آپ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن اس گھر کو ایسے ہی رہنے دیں تاہم شوہر کی ہونے والی دوسری بیوی کا کہنا تھا کہ پہلے وہ سب ختم کریں اور یہی وجہ تھی کہ میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی‘۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’سمجھ نہیں آتا کہ خواتین طلاق کے بعد ایک ایسے شخص کے لیے کیوں روتی ہیں جو انہیں چھوڑ رہا ہو، رونا تو وہاں بنتا ہے جب آپ کا شوہرانتقال کر جائے تو آپ کو صدمہ ہوتا ہے، میری بھی خواہش تھی کہ میرا گھر خراب نہ ہو، میرے شوہر مجھے طلاق نہ دیں، مجھ سے تعلق نہ رکھیں لیکن میرے بچوں سے ان کے تعلقات خراب نہ ہوں تاکہ میرے بچوں پر اس کا برا اثر نہ پڑے ‘۔ انہوں نے کہا کہ ’طلاق کے بعد بھی میرے شوہر چاہتے تھے کہ میں ان کا گھر چھوڑ دوں تاکہ وہ دوسری بیوی کو لاسکیں لیکن میرے سسرال والوں نے میرا ساتھ دیا اور کہا کہ ہم نے تمہاری شادی عصمت سے کی تھی، اس لیے اس گھر سے نہ کوئی جائے گا اور نہ ہی کوئی نیا شخص اس گھر میں آئے گا‘۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *