اداکارہ مایا علی لو میرج کی مخالف کیوں ہیں ؟

لاہور(ویب ڈیسک ) مشہور پروگرام میرا سیٹھی ویب شو میں مایا علی نے بتایا کہ میرے اماں بابا کی کبھی نہیں بنی، میرے والدین کی پسند کی شادی تھی اور یہی وجہ تھی کہ شاید مجھے اب لومیرج سے ڈر لگنے لگا ہے ۔مایا علی نے بتایا کہ مجھے 16 سال کی عمر میں نروس بریک ڈاؤن ہوا،

مجھے شدید دورے آتے تھے ۔اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ سیٹ پر جانے سے پہلے بھی مجھے دوائیاں ساتھ رکھنے کی تاکید کیا کرتی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ سے کہتی تھی کہ اماں مجھے انزائٹی ہورہی ہے جس کی کچھ وجوہات ہوسکتی ہیں،تب مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کی بیماری ماضی کے صدمات کا نتیجہ ہیں۔

Comments are closed.