اداکارہ مایا علی کی طبیعت شدید خراب : ہسپتال منتقل

لاہور (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔مایا علی کی اسپتال کے بیڈ سے مریضوں کا لباس زیب تن کیے اور ماسک پہنے ایک تصویر فائزہ ثقلین نے شیئر کی ہے۔انسٹاگرام اسٹوری پر

فائزہ ثقلین نے مایا کی ناسازیِ طبیعت کے حوالے سے تو کچھ نہیں بتایا مگر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔دوسری جانب اداکارہ نے خود بھی اپنے اکاؤنٹ سے  اپنی طبیعت کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔اس سے قبل گزشتہ برس بھی مایا علی نے گلے کا کالر لگائے اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی سے متعلق اپنے تجربے سے کچھ یوں آگاہ کیا تھا کہ جیسے انہوں نے کسی بڑی بیماری کو شکست دی ہو۔اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔انہوں نے لکھا بتایا تھا کہ اُن کی زندگی میں بہت کچھ حیرت انگیز بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا، گزشتہ ماہ کے دوران پیش آنے والی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی، اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔مایا علی نے کہا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل کے وقت کھڑے تھے اور جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کہ خاص طور پر میں گھر والوں اور مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *