اداکارہ منال خان کی بات پکی ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن قیوم کی منگنی ہوگئی۔گزشتہ کچھ دنوں سے گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن کی بات پکی ہوگئی ہے جس کی تصویریں دونوں اداکاروں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس

پر شیئر کی ہیں۔منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی نے گلے میں پھولوں کا ہار بھی پہنا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر احسن محسن سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی محبت کو آسانی سے ہاں کہہ دیا۔‘دوسری جانب احسن محسن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور منال کی منگنی کی تصویریں شیئر کیں۔احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منال خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی آخری سانس تک تُم سے محبت کروں گا۔‘منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اُنہیں منگنی کی مبارکباد دے رہی ہے۔

Comments are closed.