اداکارہ منال خان کے منگیتر کا حیران کن بیان سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ منال خان کے منگیتر و اداکار احسن محسن اکرام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اُنہیں بھاری بھرکم رقم دی جائے تو وہ سچی محبت کو بھی چھوڑ دیں گے۔انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام کے انٹرویو کی ایک مختصر سی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں جہاں وہ میزبان کے دلچسپ سوالات

کے جواب دے رہے ہیں تو وہیں تھوڑے کنفیوز بھی نظر آرہے ہیں۔ میزبان کی جانب سے احسن محسن سے سوال کیا گیا کہ ’آپ کو اگر دس ملین ڈالرز اور سچی محبت میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو تو آپ کا انتخاب کیا ہوگا؟‘میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن نے کہا کہ ’میں دس ملین ڈالرز کا انتخاب کروں گا۔‘اداکار نے مزید کہا کہ ’میں شاید سچی محبت کا بھی انتخاب کرسکتا ہوں۔‘خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *