اداکارہ مہوش حیات کا بڑا سیاسی بیان

لاہور (ویب ڈیسک) خوبصورت پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ایک بار پھر تمام نظریں امریکا کی جانب ہوگئیں۔جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے متعلق مہوش حیات نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ واشنگٹن میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی گونج دنیا بھر میں ہوتی ہے۔

دلچسپ 4 سال بعد امید کرتی ہوں کہ یہ امریکا میں میرے دوستوں اور ہم سب کے لئے ایک نئی شروعات کا اشارہ ہے۔واضح رہے کہ جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے  بھی جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Comments are closed.