اداکارہ مہوش حیات کا حیران کن پیغام

لاہور (ویب ڈیسک) تمغۂ امتیاز پانے کا اعزاز رکھنے والی نامور اداکارہ مہوش حیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہیں۔مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ ہمارے وزیراعظم

عمران خان جلد صحتیاب ہوجائیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہاں کسی کا بھی مدافعاتی نظام مضبوط نہیں ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان سے عالمی وبا کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔‘مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ’ہم عمران خان کے لیے دُعاگو ہیں لیکن اب ہمیں بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔‘دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ عمران خان جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں۔‘شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کورونا وائرس ابھی بھی ہمارے گھروں میں موجود ہے۔‘سابق کپتان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔‘واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

Comments are closed.