: اداکارہ مہوش حیات کو صدارتی تمغہ امتیاز دراصل کس بات پر ملا تھا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اُنہیں صدارتی تمغہ امتیاز ملنے کی وجہ بتادی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ان کی فلم نے 160 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اس لیے انہیں صدارتی تمغہ امتیاز ملا۔پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال

نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ پاکستان میں کتنے فیصد مرد بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے خیال ظاہر کیا کہ 50 فیصد پاکستانی مرد اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیص پہنتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو کچھ وقت دیں، ان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے۔

Comments are closed.