اداکارہ میرا کے حوالے سے اہم خبر

لاہور (ویب ڈیسک) فلم اسٹار و پروڈیوسر میرا نے اپنی صحت کے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق سنسنی خیز افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔اداکار عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیا ہے،

جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نے آج صبح مجھے فون کر کے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی حالت بھی ٹھیک ہے۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں اور مذاق بھی نہ بنائیں۔عمران عباس نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اس حوالے سے بیمار کہنا ایک گھٹیا مذاق ہے، مذاق اُڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی حالت کھو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا مذاق کسی کو انتہائی قدم اٹھانے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں۔اداکار نے کہا کہ میرا کو آپ کی جعلی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے، اس بیمار معاشرے کو دعاؤں کی ضرورت ہے جس کے لوگ کسی کے بھی کیرئیر کو مضحکہ خیز مذاق کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے میرا کی والدہ کا حوالہ دے کر یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ میرا کو لندن میں ایک دماغی امراض کے کلینک میں داخل کروادیا گیا ہے، میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *