اداکارہ میگھا وزیر ریلوے شیخ رشید پر کیوں چڑھ دوڑیں؟

لاہور(ویب ڈیسک)فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر نالاں،معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھانے وزیر ریلوے شیخ رشیدکو”وزیر تاخیر“قرار دے دیا۔ میگھاجی نے اپنے ویب ٹی وی پروگرام ”چلبلی میگھا“ کی نئی قسط میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹرینوں کے لیٹ آنے جانے پر انہیں ”وزیر تاخیر“ کا نام دے دیا۔

میگھا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی دوسالہ کارکردگی سے عوام ناخوش نظرآرہے ہیں۔جس وجہ سے عوام ان کو پسند نہیں کررہے اسی لیئے ہم انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دے رہے ہیں۔میگھا نے کہاکہ اگر شیخ رشید اپنی کارکردگی پر توجہ دیتے اور اپنی وزارت کی اہمیت سمجھتے تو شائد کوئی ٹرین وقت پر آجاتی مگر ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ان کے دوسالہ دور میں آج تک کوئی ٹرین وقت پر نہیں آئی اسی لیئے انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دیاگیاہے میگھا نے بتایاکہ ان کی اس نئی قسط کو عوام نے بے حد پسندکیا ہے اور انہیں پسندیدگی کے بہت زیادہ پیغامات آرہے ہیں۔یاد رہے کہ میگھا جی ان دنوں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ”چلبلی میگھا“ کے نام سے پروگرام کررہی ہیں جو عوامی پذیرائی حاصل کررہاہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *