اداکارہ نادیہ جمیل کا سال 2021 کے حوالے سے خصوصی پیغام

کراچی (ویب ڈیسک)گزشتہ سال سرطان کو شکست دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے 2021 کو خوش آمدید کرتے ہوئے 2020اور سرطان کو الوداع کہہ دیا۔شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوشگوار

موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اسلام و علیکم 2021، الوداع سرطان اور 2020۔اداکارہ نے لکھا کہ میں اس رب کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے زندگی بخشی، الحمد للہ آج جب سانس لیتی ہوں تو یہ ایک معجزے کی طرح لگتا ہے۔انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری خوبصورت سوشل میڈیا فیملی کا بھی شکریہ جنہوں نے ہر لمحہ مجھے سپورٹ کیا، جب میں اپنی سوشل میڈیا فیملی کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *