اداکارہ نورا فتحی نے کس سے اپنی خواہش کا اظہار کر ڈالا ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) ‘ناچ میری رانی، ہائے گرمی، دلبر اور ساقی’ جیسے گانوں پر منفرد انداز میں رقص کرکے شہرت حاصل کرنے والی مراکشی نژاد کینیڈین و بھارتی اداکارہ و ڈانسر 28 سالہ نورا فتیحی نے کرینہ کپور کے بیٹے سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔نورا فتیحی کی پیدائش مشرق وسطیٰ کے ملک مراکش

میں ہوئی تاہم ان کا بچپن کینیڈا میں گزرا اور انہوں نے وہی ہی تعلیم حاصل کی، لیکن بعد ازاں شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے وہ بھارت منتقل ہوئیں۔عرب نسل سے تعلق رکھنے والی نورا فتیحی 2013 میں بھارت آئیں اور بعد ازاں 2014 میں انہوں نے بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کر چکی ہیں۔حال ہی میں نورا فتیحی نے اداکارہ کرینہ کپور کے چیٹ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت منتقل ہونے کے بعد پیش آنے والی مشکلات سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔کرینہ کپور نے انہیں بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان بڑے شوق سے ان کے گانے سنتے ہیں اور دونوں ان کا رقص دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔جس پر نورا فتیحی نے کرینہ کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مذاق میں کہا کہ وہ ان کے بیٹے تیمور علی خان سے منگنی یا شادی کرنا چاہیں گی۔جس پر کرینہ کپور نے انہیں بتایا کہ تیمور علی خان ابھی محض 4 سال کے ہیں تو نورا فتیحی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ ان کے بڑے ہونے کا انتظار کرلیں گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *