اداکارہ نور بخاری سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں ،

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اُن کے حجاب پر تنقید کرنے والے افراد کو کھری کھری سُنادی۔گزشتہ روز نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کیں جو

اُن کی بیسٹ فرینڈ کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تھیں۔مذکورہ تصویروں میں نور بخاری خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُنہوں نے حجاب بھی پہنا ہوا ہے۔نور بخاری کی یہ تصاویر دیکھنے کے بعد کچھ افراد نے اُن کے حجاب پر شدید تنقید کی جس کے بعد نور بخاری نے اپنی پوسٹس کے کمنٹ سیکشن بند کردیے۔ناقدین کو جواب دینے کے لیے نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے، اگر آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا ہے تو مجھے نہ دیکھیں۔‘نور بخاری نے مزید کہا کہ ’میں اپنے اللّہ کے لیے حجاب کرتی ہوں وہ میری نیت جانتا ہے اور اُس کے علاوہ کسی کو حق نہیں کہ مجھے کچھ بولے۔‘یاد رہے کچھ سال قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ناقدین اُن کی ہر اچھی، بُری پوسٹ پر نفرت انگیز تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں، ان ہی سب سے تنگ آتے ہوئے نور بخاری نے ناقدین کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *