اداکارہ نے خود بتا دیا

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ کبریٰ خان نےانکشاف کیا ہےکہ اُن کےچہرے کی متعدد ہڈیاں اندرسےٹوٹی ہوئی ہیں۔ کبریٰ خان کی انسٹا گرام پرایک انٹرویو سےلی گئی مختصرسی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہےجس میں کبریٰ خان اپنےساتھ پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے سے متعلق بتا رہی ہیں۔ کبریٰ خان کا وائرل ہوتی انسٹا ویڈیومیں بتانا ہے

کہ ’جب وہ 17 یا 18 سال کی تھیں تواُن کےساتھ ایک حادثہ پیش آگیا تھا جس میں اُن کےچہرے کی ہڈیاں اندرسےکِرچی کِرچی ہوگئی تھیں۔‘کبریٰ خان کا بتانا ہےکہ ’اُن کے چہرے کےبائیں جانب ناک، گال اورآنکھ کےاوپرکی ہڈیاں ابھی بھی اندرسےٹوٹی ہوئی ہیں،اپنے چہرے کی ہڈیوں ے بارے میں وہ بہت خوفزدہ بھی رہتی ہیں۔‘ اس شومیں معروف اداکار ہمایوں سعید بھی بطورمہمان شریک ہیں جوکبریٰ خان کےاس بیان پر کہہ رہےہیں کہ اُن کےچہرے کی ہڈیاں ٹوٹ کراوربھی خوبصورت ہوگئی ہیں۔کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ ڈراموں میں رونے کے لیے گلیسرین کا استعمال نہیں کرتیں، کبرٰ ی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ایسا ہوتا ہے اور جب میرا موڈ نہ ہو تو میں خود گلیسرین مانگ لیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اب کرداروں کو بہتر طور پر سمجھنے لگی ہوں، جب میں کسی کردار سے متعلق اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں تو اس کردار سے ہمدردی محسوس کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور اس کردار میں جذبات کو شامل کردیتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کام سے تین سال کا وقفہ لیا کیوں کہ میں الجھی ہوئی تھی کہ مجھے اداکاری کو جاری رکھنا بھی چاہیے یا نہیں؟ اس دوران سکون کی تلاش میں تھی لیکن بعد ازاں میں اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ الجھن میرے کام سے متعلق نہیں لہٰذا فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ میں اس الجھن سے کیسے نمٹتی ہوں۔

Comments are closed.