اداکارہ پریتی زینٹا کا حیران کن پیغام منظر عام پر

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کرادا ادا کرنے والی پریتی زینٹا جو کہ کافی عرصے بڑی اسکرین سے غائب ہیں، اور وہ امریکا منتقلی کے بعد وہیں بس گئی ہیں۔جب ان سے بالی ووڈ فلموں میں نظر نہ آنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو سولجر،

دل چاہتا ہے، کل ہو نہ ہو، ویر زارا، دل سے، سلام نمستے، کوئی مل گیا، چوری چوری چپکے چپکے، کبھی الوداع نہ کہنا سمیت متعدد فلموں میں لازوال اداکاری کرنے والی پریتی کا کہنا تھا کہ وہ جارحانہ قسم کی پبلک ریلشننگ میں ملوث نہیں ہوسکتیں۔انھوں نے کہاکہ وہ اپنے کام کے ذریعے خود کو منوانا یا اپنی حیثیت کا تعین کروانے پر یقین رکھتی ہیں۔ انھیں اپنی دوری کے حوالے فلم انڈسٹری سے کوئی شکوہ نہیں۔یاد رہے کہ وہ سن 2000 کے عشرے کے دوران بالی ووڈ کی انتہائی مشہور اداکارہ رہی ہیں، تاہم اسکے بعد وہ سلور اسکرین سے دور رہیں اور کئی سالوں بعد وہ 2018 کی فلم بالاجی سپر ہٹ میں نظر آئی تھیں جس کے بعد سے انھوں نے کوئی فلم نہیں کی۔ایک انٹرویو کے دوران پریتی نے کہا کہ وہ بالی ووڈ سے دور ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ خود کو فروخت نہیں کررہیں، انکا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی بھی کسی کو اپنی میڈیا کوریج کے لیے رقم نہیں دی۔ اور نہ انھیں کسی سے کوئی شکایت ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.