اداکارہ کاجل کی انتہائی حسین بہن نے 43 سال عمر ہو جانے کے باوجود اب تک شادی کیوں نہیں کی ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کاجول کی بہن و اداکارہ تنیشا مکھرجی نے 43 سال عمر ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے تنیشا کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اچھا خاندان ملا اور میری خوشگوار زندگی میں گھر والوں کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھر والوں نے مجھ پر شادی کیلئے کبھی دباؤ نہیں ڈالا جس پر خوشی محسوس ہوتی ہے۔شادی کے حوالے سے تنیشا نے مزید بتایا کہ 43 سالہ ہونے کے باوجود فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدہ اور دادی ہمیشہ تاکید کرتی ہیں کہ زندگی بہت مختصر ہوتی ہے اس لیے اپنی زندگی کا ہر لمحہ خوشی سے گزارنا چاہیے۔خیال رہے کہ بھارتی رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے ساتویں سیزن میں تنیشا مکھرجی اور ارمان کوہلی نے ایک ساتھ شرکت کی تھی اور دونوں کے درمیان قربتیں بھی بڑھ گئیں تھیں تاہم یہ دوستی پروان نہیں چڑھ سکی تھی۔واضح رہے کہ اداکارہ تنیشا مکھرجی نے کیریئر کا آغاز 2003 میں کیا اور وہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور کئی ٹی وی شوز میں بھی نظر آچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *