اداکارہ کم کاردیشن طلاق سے قبل کتنی دولت کی مالکہ بن گئیں ؟

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین ریئلٹی ٹی وی اسٹار40سالہ کم کارڈیشین تیسرے شوہر43سالہ کانیے ویسٹ سے باضابطہ طلاق ہونے سے قبل ہی 10 ارب 27 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کی مالک بن گئیں۔کم کارڈیشین نے شوہر کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے فروری 2021 میں امریکی شہر لاس اینجلس

کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔تاہم ان کی طلاق کی درخواست پر فیصلہ آنے سے قبل ہی وہ شوہر سے مذاکرات کی بدولت 6 کروڑ امریکی ڈالر اور پاکستانی 10 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی جائیداد کی مالک بن گئیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کا مشترکہ 6 کروڑ امریکی ڈالر کے گھر کی ملکیت اداکارہ کو دے دی گئی ہے۔مذکورہ گھر میں کم کارڈیشین اور ان کے چاروں بچے فروری 2021 سے رہائش پذیر ہیں، تمام لوگ اس وقت سے گھر میں مقیم ہیں جب اداکارہ نے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ اس سے قبل مذکورہ گھر 2014 میں کانیے ویسٹ نے خریدا تھا اور دونوں نے مل کر مذکورہ گھر کی تعمیر، تزین و آرائش کی تھی اور اب عدالت نے کم کارڈیشین کو گھر کا مالک قرار دیدیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانیے ویسٹ کے ساتھ مشترکہ ملکیت کا مالک کم کارڈیشین کو قرار دیے جانے کے باوجود عدالتی دستاویزات اور کارروائیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ تاحال طلاق لینے کی خواہاں ہیں۔دونوں کے درمیان گزشتہ برس کے وسط میں کشیدگی سامنے آئی تھی جب کانیے ویسٹ کی جانب سے2020کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے دوران کم کارڈیشین کے حوالے سے قابل اعتراض باتیں کی گئی تھیں۔

Comments are closed.