اداکار آغا علی کو نئی دوست مل گئی ،

لاہور (ویب ڈیسک) رواں سال معروف اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے گلوکار و اداکار آغا علی کو اُن کی نئی دوست مل گئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حال ہی میں حنا الطاف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر آغا علی کی ایک

تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار نے ایک ننھی پری کو گود میں اُٹھا ہوا ہے۔حنا الطاف نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بچی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آخر یہ ننھی پری کون ہے جسے آغا علی اتنی محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں لیکن اداکارہ نے تصویر کو ایک دلچسپ کیپشن دیا۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں حنا الطاف نے لکھا کہ ’آغا علی کو اُن کی نئی دوست مل گئی ہے۔‘حنا الطاف نے لکھا کہ ’یہ دونوں ایک دوسرے کی باتیں بہت اچھے سے سمجھ جاتے ہیں جبکہ یہ گُڑیا صرف آغا علی کو دیکھنا پسند کرتی ہے۔‘اداکارہ کی اس خوبصورت پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد صارفین اُن کی اس پوسٹ کو لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کا نکاح رواں سال جمعۃ الوداع یعنی 22 مئی کو چند عزیزوں کی موجودگی میں ہوا تھا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *