اداکار اظفر رحمان کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک)اداکار اظفررحمان نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں خواتین ساتھیوں کی طرف سے نامناسب حرکات کی بات غلط زمرے میں نہیں آتی۔ اظفرنےانسٹاپوسٹ میں واضح کیا کہ ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو یہ تعلیم دیناچاہئے کہ نامناسب حرکت کا مطلب ہمیشہ غلط انداز میں نہیں لیا جاسکتا ،

یہ دو بالکل مختلف چیزیں ہیں۔اداکارنے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 3 سال قبل ایک انٹرویومیں بتایا تھا کہ کیریئرکے ابتدائی دنوں میں مجھے کس قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس میں نظر انداز کرنا، اثرو رسوخ دکھانا، شامل ہے اور یہ سب اس غلط فعل کے زمرے میں نہیں آتے۔اظفر رحمان کے مطابق میں تب بھی خواتین کا احترام کرتا تھا اورآج بھی کرتا ہوں، اچھے بُرے لوگ ہرجگہ ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اگر میرے بیان سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔میزبان علی سلیم المعروف بیگم نوازش علی نے اظفرسے اپنے پروگرام میں رائے مانگی تھی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی غلط روئہ نہیں دیا جانا چاہئے، یہ انتہائی غلط ہے۔اظفرنےانٹرویو میں کہاتھا کہ ماضی میں مجھے بھی متعدد ساتھی خواتین نے نامناسب رویہ دکھایا لیکن میں انکے نام نہیں لینا چاہتا۔ ایسی مہم کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ اس کیخلاف آوازاٹھائی جا رہی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.