اداکار سلمان خان کو ایک غیر معروف شخصیت نے وارننگ دے دی

ممبئی(ویب ڈیسک)کمال آرخان نے سلومیاں کا کیریئر تباہ کرنے کی وارننگ دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور بھارتی فلمی ناقد کمال آرخان کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اب کے آرکے نے سلومیاں کا کیریئر تباہ کرنے کی واررننگ دے ڈالی ہے۔کمال آر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر

عام صارفین کی رسائی کو بند کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے آرکے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ʼدیکھو بولی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو! یہ احمق گلوکار (میکا سنگھ) اور جدوجہد کرنے والی اداکاراؤں کو آگے کر کے ان کے پیچھے نہ چھپو!۔کے آر کے نے کہا کہ ʼمیرا وعدہ ہے کہ میں تمہارا کیریئر تباہ کر کے تمہیں ایک ٹیلی ویژن میزبان بنا دوں گا،یہ تمہارا آخری وقت ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ʼرادھےʼ پر منفی تجزیہ کرنے پر کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سلمان خان کی حمایت میں گلوکار میکا سنگھ بھی میدان میں آئے اور کے آرکے کو ʼگدھاʼ اور ʼچوہاʼ کہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *