اداکار سلمان خان کی زندگی اور کیرئیر پر ڈاکومنٹری بننا شروع ۔۔۔۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بالی ووڈ میں 30 سالہ کیریئر پر ایک ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہے جو ممکنہ طور پر ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ اس ڈاکیومینٹری میں ان کی سپر اسٹار حیثیت، تنازعات، باکس آفس کے ہٹس، ان کی رومانی داستانیں

اور پیشہ ورارنہ رقابتیں سب کچھ شامل کی جائیں گی۔ایک نیوز پورٹل کے مطابق اس ڈاکیومینٹری کو سیریز کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں ان کے خاندان، ساتھی اداکاروں، ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور ساتھیوں کے انٹرویوز شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈاکیومینٹری کی تیاری کا کام شروع ہوگیا ہے جس پر مشترکہ طور پر وز فلمز اور ایپلاؤز انٹر ٹینمنٹ کام کر رہے ہیں۔ نیوز پورٹل نے مزید بتایا کہ ایک ٹیم نے اس حوالے سے ایک بڑے او ٹی ٹی سے اس اہم پروجیکٹ کے پریمیئر کے لیے بات چیت بھی شروع کردی۔

Comments are closed.