اداکار سوشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے ، مگر کیوں ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) 14جون کو موت کو گلے لگانے والے نوجوان بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے ہیں۔امریکا میں مقیم سوشانت سنگھ کی بہن نے پٹنا پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بھائی کی یاد میں اور سوشانت

کے چاہنے والوں کے لیے ایک جذباتی پیغام جاری کیا تھا لیکن اب گزشتہ روز شویتا سنگھ کیرتی نے ناصرف اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے بلکہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ وجہ سامنے نہیں آئی ہے کہ شویتا سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیوں ڈیلیٹ کیے ہیں۔تاہم کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حسین و جمیل شویتا نے سوشل میڈیا پر غیر مناسب کمنٹس کی بھر مار دیکھ کر اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے ہیں ۔یاد رہے کہ شویتا سنگھ کیرتی نے فیس بُک پر اُس یادگار کارڈ کی تصویر پوسٹ کی تھی جو سوشانت سنگھ نے اپنے ہاتھوں سے اپنی بہن کے لیے لکھا تھا۔شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے فیس بُک پیغام میں اپنے بھائی کو ایک بہادر فائٹر قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اُنہیں معلوم تھا کہ سوشانت سنگھ بہت تکلیف میں تھے اور اتنے عرصے سے اس تکلیف کو برداشت کرتے ہوئے اکیلے ہی اس سے لڑ رہے تھے۔اُنہوں نے لکھا تھا کہ کاش وہ اپنے چھوٹے بھائی کی تکلیف کو کم کرسکتیں اور اُن کی زندگی خوشیوں سے بھردیتی، اُنہوں نے اپنے بھائی کی معصومیت اور نیک اخلاق کے حوالے سے لکھا تھا کہ سوشانت کی معصوم مسکراہٹ اس بات کی گواہ تھی کہ اُس کا دل کتنا صاف و شفاف تھا۔شویتا سنگھ نے اپنے پیغام میں سوشانت اور اپنے دوستوں کو دوسروں کے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آنے کی نصیحت بھی کی تھی۔اُنہوں نے لکھا تھا کہ یہاں ہر ایک شخص اپنی لڑائی لڑ رہا ہے لہٰذا اپنے ساتھ بھی ہمدردی کریں اور دوسروں کے ساتھ بھی عاجزی اور ہمدردی کا رویہ اختیار کریں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.