اداکار شان کی اپنی 4 صاحبزادیوں کے ہمراہ خوبصورت تصویر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد نے بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خدا کا سب سے خاص تحفہ قرار دیا ہے۔اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے بچپن کی نہایت خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہیں اور لکھا ’’

سب سے خوبصورت رشتہ ایک باپ اور بیٹی کا ہوتا ہے۔ بیٹیاں خدا کا دیا گیا سب سے خاص تحفہ ہیں۔ وہ آپ کے دل میں گھر بناتی ہیں اور ابد تک اس میں رہتی ہیں۔ انہوں نے خدا سے دنیا کی تمام بیٹیوں کے لیے دعا کی کہ خدا دنیا کی تمام بیٹیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے۔‘‘اداکار شان شاہد چار بیٹیوں کے والد ہیں اور اکثر وہ سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ اداکار شان کی بیٹیوں کے نام رانے شاہد، شاہ بانو شاہد، بہشت برین اور فاطمہ شاہد ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی بیٹیوں کو اپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ قسمت والا ہوں اللہ نے بیٹیوں سے نوازا بیٹا نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *