اداکار عرفان خان کا دیا گیا وہ تحفہ جو آج بھی صبا قمر نے سنبھال رکھا ہے ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں بھارت کے لیجنڈری اداکار عرفان خان سے عیدی لینے کا قصہ سُنایا اور بتایا کہ ان کا دیا عیدی کا نوٹ آج بھی ان کے پاس ہے۔انہوں نے واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ کو ان کی 2016 کی ایک

انسٹاگرام پوسٹ دکھائی گئی جس میں وہ بھارتی روپے پکڑی نظر آرہی ہیں اور ان کے ساتھ عرفان خان بھی موجود ہیں۔پوسٹ میں صبا قمر نے یہ تو بتایا تھا کہ یہ ان کی زندگی کی بہترین عیدی ہے جو انہیں فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیٹ پر ملی ہے۔اب حال ہی میں اداکارہ نے اس راز کو فاش کرتے ہوئے بتایا کہ ’میری زندگی کی پہلی عید گھر سے باہر گزری جب میں دہلی میں ’ہندی میڈیم‘ کی سیٹ پر تھی۔انہوں نے بتایا کہ ’عید پر سیٹ پر میں نے عرفان خان سے کہا کہ عیدی چاہیے مجھے، جس پر انہوں نے مجھے جو نوٹ دیا وہ آج بھی میرے پاس موجود ہے۔‘صبا قمر نے بتایا کہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت خوشگوار رہا، ان سے بہت کچھ سیکھا۔صبا قمر نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی عرفان خان کی ایک بہت بڑی مداح تھی، کئی مرتبہ اس خواہش کا اظہار بھی کیا تھا کہ میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ میں خود کا خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ میری یہ خواہش پوری ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *