اداکار نعمان اعجاز نے کس کی تعریف کر ڈالی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پُرکشش اداکار عمران عباس کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کر دی ہے۔اپنی دلچسپ پوسٹس سے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے دُنیا کے سب سے بڑے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دُنیا کے سارے جھوٹ ایک طرف اور یہ صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ والا جھوٹ ایک طرف۔اداکار نے کہا کہ آج کی اس دُنیا میں تو صورت ہی دیکھ کر رشتے بنائے جاتے ہیں۔نعمان اعجاز نے عمران عباس سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ طویل عرصے کے بعد آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔اداکار نے مزید لکھا کہ عمران عباس کی روح اور شخصیت بہت خوبصورت ہے، اللّہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے۔واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *