ادیب اور رائٹر انور مقصود کے حوالے سے تشویشناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار، لکھاری، ادیب و مزاح نگار انور مقصود کو بھی کورونا وائرس لاحق ہوگیا ، گزشتہ روز 85 سالہ انور مقصود کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹو آگئی ہے ، تفصیلات کے مطابق انور مقصود گزشتہ ہفتے کورونا میں مبتلا ہوئے کل انکی کورونا ٹیسٹ

کی رپورٹ پوزیٹو آگئی اور اب انکی طبیعت شدید ناساز ہے ۔ انور مقصود نے ٹیسٹ پوزیٹو آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ گزشتہ روز آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ لیجنڈری لکھاری علیل ہوگئے ہیں۔انور مقصود پاکستان شوبز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.