ارشاد بھٹی نے پی ڈی ایم والوں کی بولتی بند کردی

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اس سوال پر کہ حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار، کیا لانگ مارچ سے پہلے معاملات حل ہوتے نظر آرہے ہیں یا پی ڈی ایم لانگ مارچ کرکے اسلام آباد جائے گی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ تحریک کے دوران

کسی کو ڈیڈ لائن دی جاتی ہے تو اس میں اتنا لمبا وقفہ نہیں ہوتا ہے جتنا اب نظر آرہا ہے ، یہ طے ہے کہ چوہدری برادران اور ایم کیو ایم اشارہ ملے بغیر اِدھر سے اُدھر نہیں ہوں گے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ اپوزیشن کی کی ضد اور سینہ زوری پر حکومت کیوں مستعفی ہو، عمران خان کل دھرنے دے رہے تھے تو وہ غلط تھے آج اپوزیشن کیسے صراط مستقیم پر ہیں. ڈھائی سال اسمبلی میں بیٹھے رہے اچانک اسمبلیاں جعلی نکل آئیں، عمران خان، طاہر القادری اور فیض آباد دھرنے سازش کہلاتے ہیں ان کی چڑھائیاں جمہوری ہوجاتی ہیں، اپوزیشن نے کل مگرمچھ کے آنسو بہائے کہ ہم میڈیا کی خاطر لڑ رہے ہیں ، آج یہ کیسے خود کو ہمدرد ثابت کر سکتے ہیں ۔

Comments are closed.