ارطغرل غازی کی اصلحان خاتون کا پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام

لاہور(ویب ڈیسک)تاریخی فتوحات پر مبنی تُرک سریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گلثوم علی نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔’ارطغرل غازی‘ کے تیسرے سیزن کا آغاز گزشتہ روز سے پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک پر کیا گیا ہے

اور اس ضمن میں اصلحان خاتون نے انسٹاگرام پرلکھا کہ ’آخرکار وہ دن آگیا جس کا ہم سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔تُرک اداکارہ نے کہا کہ ’آج سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 اور میرے سب سے پسندیدہ سیزن کی نشریات کا آغاز ہوگا جس کے لیے آپ سب کی طرح، میں بھی بہت پُرجوش ہوں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *