“ارطغرل غازی ” کی خوبصورت اداکارہ نے شادی کر لی

انقرہ (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں گونچا گل کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ زینب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔زینب تاریخی ٹی وی سیریز میں بطور گونچا گل کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے

کہ انہوں نے کین اسکیلڈیز سے شادی کی جو پیشے کے لحاظ سے ایک فنکار ہیں۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ہنی مون منا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کو دنیا بھر میں کامیابی سمیٹنے کے بعد گزشتہ برس رمضان میں عمران خان کی ہدایت پر سرکاری نشریاتی ادارے پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا۔’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ کو جیو ٹی وی پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا جارہا ہے۔