ارطغرل غازی کے آبائی شہر سوگت سے ٹنوں کے حساب سے سونا نکل آیا

لاہور (ویب ڈیسک) آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ مشہور تاریخی کردار ارطغرل غازی کے آبائی شہر سوگت سے اربوں ڈالر مالیت کے ٹنوں کے حساب سے سونے کے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں ۔ ترکی کے حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ سوگت سے تقریباً 100 ٹن

سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جنکی مالیت 6 ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے ۔ان زخائر کا اندازہ 99 ٹن کے قریب لگایا گیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ آئندہ 2 برس میں ان ذخائر سے حاصل کردہ سونا ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہو جائے گا جس سے ترک معیشت میں مزید استحکام اور خوشحالی کی توقع ہے ۔

Comments are closed.