اسد عمر نے انتہائی حیران کن بات کہہ ڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31جنوری تک کی ڈیڈلائن دیے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مولانا نے سنجیدگی سے مطالبہ کیا کہ 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے تو مجھے ڈر لگا۔ اپنے بیان میں اسدعمر نے کہا کہ

مجھے ڈر لگا کہ اگرعمران خان ٹی وی دیکھ رہے ہوں تو کہیں ہنستے ہنستے کرسی سے نہ گر جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ میڈیا سے بات چیت میں جھکے سر، گرے کاندھے،آنکھوں میں غم اور پریشانی، لگتا ہے اپوزیشن کے اکابرین کسی بہت بڑے سیاسی حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.