اسد عمر نے زبردست ویڈیو مداحوں سے شیئر کر ڈالی

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مستقبل کا بابر اعظم تلاش کرلیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے لاہور سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ گوہر لیاقت کے نیٹ میں اسٹائلش شاٹس دیکھ کر نوعمر کو مستقبل کا بابر اعظم قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ ’اگلا بابر اعظم تیار ہو رہا ہے ماشاءاللہ‘

واضح رہے کہ 6 سالہ گوہر لیاقت کے بیٹنگ اسٹائل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے اس ویڈیو کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے اور سب کرکٹ سے مالامال صلاحیتوں کے حامل نوعمر کو جونیئر بابر اعظم کا لقب دے رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *