اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کا اہم ترین اسلامی ملک کا دورہ ۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف نے بحرین کا دورہ کیا اور منامہ میں اس چھوٹی خلیجی ریاست کے اعلیٰ حکام و عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔بحرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق موساد چیف کوہن نے بحرین کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عادل بن خلیفہ الفاضل

اور اسٹریٹیجک سروس کے سربراہ شیخ احمد بن عبدالعزیز آل خلیفہ سے ملاقات کی۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ نیز اس کا بھی جائزہ لیا کہ معاہدہ خطے میں امن واستحکام میں کیا کردار ادا کرے گا اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کیا کیا مواقع پیدا ہوں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *