اسرائیل نے تیاری شروع کردی

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران پر اٹیک کے لیے تیزی سے تیاریاں جاری ہیں۔ اویو کوہاوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسی مقصد کے لیے دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ انتہائی پیچیدہ کام ہے جس کے لیے خفیہ معلومات اور زیادہ سے زیادہ

جدید ہتھیار درکار ہین اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوجی سربراہ نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہم ایران کے اتحادیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارا اصل مقصد خطے میں ایرانی اثرورسوخ کو کم کرنا ہے۔ جب کہ اس طرح کےایکشن و مشن پورے مشرقی وسطیٰ میں کیے جاتے ہیں۔

Comments are closed.