اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی ،

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ رمضان بازار میں خاتون افسر کی سرزنش کیخلاف پنجاب اسمبلی میں معاون خصوصی اطلاعات کوعہدے سے ہٹانے کی قرارداد جمع کروا دی۔ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو

عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی، قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ایوان فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *