اسلام آباد :خواتین ریسٹورنٹ مالکان کا حیران کن موقف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکہ کے مشہور اداکار نے اسلام آباد میں اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے والی خواتین (ریسٹورنٹ مالکان ) کی کلاس لے ڈالی ، جریمی میکلن نے اسلام آباد کے ریستوران کے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے والی مالکان کو ٹرول کردیا۔ کامیڈین اداکار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک مختصر

ویڈیو میں بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ کے ویٹر کے گیٹ اپ  میں اُلٹی سیدھی اردو بولنے کی کوشش کی۔ویڈیو کے آخر میں پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارے لوگ کتنے عجیب ہیں، کوئی غلط انگریزی میں بات کرے گا تو اس کا مذاق اڑایا جائے گا، اور اگر کوئی انگریز تھوڑی سی اردو بول لے پاگل ہوجاتے ہیں۔جریمی نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ یہ بھی لکھا کہ ’میرے مینیجر نے مجھے اچھی اردو نہ بولنے پر فارغ کردیا ہے۔‘ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خواتین جو خود کو ایک ریسٹورنٹ کا مالک بتاتی ہیں وہ اس ریسٹورنٹ کے منیجر کو بلا کر اس کے ساتھ انگریزی میں بات چیت کرتی ہیں جبکہ منیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق بناتی ہیں اور تمسخر اڑاتے ہوئے ہنستی بھی ہیں۔ جب کہ تازہ ترین خبروں کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ مالک خواتین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ ’ہلکی پھلکی گفتگو‘ کو لوگوں کی جانب سے غلط انداز میں لیے جانے پر افسوس اور حیرانی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.