اسلام آباد : پارٹی میں پراسرار واقعہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ایک گھر میں منعقد ہونیوالی ڈانس پارٹی میں دو گروپ آپس میں لڑ پڑے ، بھگدڑ اور دھکے لگنے سے پارٹی میں شریک نوجوان خوبرو لڑکی چھت سے گرکر جان بحق ہو گئی جبکہ ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی چھت

پر رات کے وقت پارٹی جاری تھی جس میں اچانک دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا ۔ اور دو لڑکیاں چھت سے گر گئیں  جن میں سے ایک لڑکی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہو گئی۔ یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پارٹی کلچر عام ہو چکا ہے اور یہاں ہر قسم کی عیاشیوں کا سامان موجود ہوتا ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.