اسلام آباد : کیس میں حیران کن موڑ آگیا

اسلام آباد: دارالحکومت میں ایک ہوٹل کی عمارت سے ایک خاتون گرکر جان بحق جبکہ دوسری گھائل ہوگئی۔ایک نجی میڈیا گروپ (ڈان) کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بحریہ ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں گجرات سے 2 مرد اور 2 خواتین ہوٹل میں شام میں قیام کے لیے آئے اور انہوں نے مخصوص کمرہ مانگا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مخصوص کمرہ جو پانچویں منزل پر تھا وہ انہیں دیا گیا تاہم اگلی صبح ایک کے بعد ایک خاتون کمرے کی بالکونی سے نیچے آگری۔جس کے بعد گارڈز نے انہیں نیچے گرا ہوا دیکھا تو ہوٹل اسٹاف کو مطلع کیا اور جب وہ جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں ایک خاتون زندگی سے محروم ہو چکی تھی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے تھوڑی دیر بعد ہی ان کے مرد ساتھیوں کو ہوٹل چھوڑنے کی کوشش کرنے کے دوران پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر انہیں گرفتار کرلیا۔بعد ازاں دونوں زخمیوں مرد اور خاتون سمیت جان بحق ہونے والی خاتون کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے سے متعلق لوہی بھیڑ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں خواتین آپس میں بہنیں تھیں، مزید یہ کہ زندگی سے محروم ہونے والی بڑی بہن شادی شدہ تھی اور اس کا ایک بیٹا تھا۔پولیس نے ہوٹل کے کمرے سے کچھ مخصوص استعمال کا سامان بھی برآمد کیا ہے۔اس حوالے سے پولیس نے مزید کہا کہ کسی معاملے پر تلخ کلامی کے بعد خاتون کو ان کے ساتھیوں نے بالکونی سے نیچے گرا دیا۔

Comments are closed.