اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سی سی پی او لاہور عمر شیخ ترقی کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ رواں ماہ سنائے گی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے،سی سی پی او لاہور نے پروموشن سے متعلق سنٹرل سلیکشن بورڈ کی جانبداری پر سوالات اٹھا رکھے ہیں۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کو نوازتے ہوئے میری جگہ پروموٹ کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر طاقتور اداروں کے آلہ کار ہیں۔ عمر شیخ کی درخواست میں کہاگیاتھا کہ رائے طاہر سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار، مرتضی بھٹو کیس بھی بھگت چکے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی کورٹ میں جواب دیا کہ عمر شیخ کی 7 مرتبہ کارکردگی رپورٹ منفی آئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.