اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا حکم جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔بدھ کو جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد پراپرٹی ٹیکس کیسز کا محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔  جسکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کا حکم دیتے ہوئے

کہا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں بلکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے۔ عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 2015ء کے بعد سے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں بھی منظور کرلیں۔

Comments are closed.