اسکا طریقہ کا ر آپ کو حیران کر دے گا

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں برقعہ پہن کر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو دکانداروں نے پکڑلیا، جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ڈی ایس پی کوتوالی کے مطابق ملزم عمر عدیل ڈسکہ کا رہائشی اور گھر سے برقعہ پہن کر آتا تھا اور بازاروں میں خواتین کو چھیڑتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کئی روز سے خواتین کی شکایات موصول ہو رہی تھی۔ڈی ایس پی کے مطابق آج قصابہ والا بازار میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دکانداروں نے اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صدر قصاباں والا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔