اسکینڈل کی ویڈیو

قصور(ویب ڈیسک)تفتیشی پولیس افسر سے تعلقات کی بنا پر خاتون نے تھانے میں جاکر خواتین کو الٹا لٹا کر جوتے سے زدوکوب کروا دیا ۔ ویڈیو میں خاتون کو دونوں خواتین کو الٹا لٹا کر جوتے رسید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعہ کی فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

قصور پولیس کے مطابق ویڈیو دو دن پرانی ہے۔ساجدہ نامی خاتون نے تفتیشی کے ساتھ تعلقات کی بنا پر خاتون تک رسائی حاصل کی۔ تفتیشی انسپکٹر حیدر کی عدم موجودگی میں ساجدہ نامی خاتون نے لوٹ مار کی ملزمہ پر منصوبہ بندی سے تشدد کیا۔ ساجدہ نے موقع پر موجود لیڈی کانسٹیبل کو اپنا موبائل دیکر ویڈیو بنوائی۔ ڈی پی او صہیب اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ساجدہ اور لیڈی کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔ مقدمہ کے بعد ساجدہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انسپکڑ حیدر علی و لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کے ساتھ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ ڈی پی او قصور صہیب اشرف کاکہنا ہے کہ تھانوں میں ایسے گھناونے اقدامات کا خاتمہ کیا جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *