اس نوٹ کا کیا مطلب تھا؟

آپ کسی غیر ملک میں ہوں اور ان کی زبان نہ جانتے، اس پر مستزاد یہ کے وہاں کا کوئی باشندہ بھی آپ کی زبان نہ جانتا ہو تو جو گفتگو ہو گی یقینا کسی لطیفے سے کم نہیں ہو گی۔ ایسا ہی کچھ چین کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج پاکستانی طالب علم

کے ساتھ ہوا، جسے ہسپتال کی نرس نے ایک نوٹ دیاجس میں علامتوں کے ذریعے طالب علم کو ایسی ہدایت کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا پر اس نوٹ کی تصویر پوسٹ ہوئی تو ہنسی کا طوفان آ گیا۔ نرس پاکستانی مریض کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ آج رات 10بجے کے بعد کچھ کھانا پینا نہیں کیونکہ کل 8بجے تمہارا آپریٹ ہونا ہے لیکن اسے اردو تو یقینا نہیں آتی ہو گی اور انگریزی میں بھی ایسا ہاتھ تنگ تھا کہ اسے علامتوں کا سہارا لینا پڑا۔ نرس نے اس نوٹ پر انگریزی الفاظ میں لکھا کہ ”آج رات22:00کے بعدچمچ، کانٹے، کھانے سے بھرے ایک پیالے اور پانی کے نل کی تصاویر بنائیں اور ساتھ Noلکھ دیا۔ اس کے نیچے اس نے ’ٹومارومارننگ‘ لکھ کر آگے چھری بنائی جس سے ایک قطرہ ٹپک رہا ہوتا ہے اور اس سے آگے 8:00لکھا ہوتا ہے۔ اس پوسٹ پر صارفین بھی بھانت بھانت کے کمنٹ کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ ”اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس کھانا ہے نہ پانی، کل صبح آٹھ بجے ہم تمہیں کھا جائیں گے۔“ ایک اور نے لکھا کہ ”اس کا مطلب ہے کہ اگر ہم نے تمہیں کوئی چیز کھاتے یا پیتے دیکھ لیا تو ہم تمہیں اگلی صبح ختم کر دیں گے۔“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”پہلی نظر میں مجھے تو یہ کسی زندگی سے تنگ شخص کا آخری خط لگا، جس میں اس نے لکھا ہے کہ میرے پاس کھانا ہے نہ پانی، کل میں موت کو سینے سے لگا لوں گا۔“

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *