اس وقت اگر زمین پر مجھ سے بہتر کوئی اداکارہ ہے تو سامنے آئے۔۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان دنوں مختلف تنازعات میں الجھنے کے باعث شدید مالی نقصان کا سامنا ہے اور کئی معروف برانڈز نے ان سے معاہدے منسوخ کردیے ہیں۔ تاہم اس کے باوجودکنگنا کےغرور میں کمی نہیں آئی اور اب انہوں نے خودکو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی

سب سے بہترین اداکارہ قرار دے دیا ہے۔ٹوئٹر پر کنگنا کی جانب سے اپنی آنے والی فلموں’’تھلاوی‘‘ اور’’ ʼدھکڑ‘‘ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ دونوں میں بالکل مختلف کردار ادا کررہی ہیں۔کنگنا کا کہنا ہےکہ بڑے پیمانے پر تبدیلی اور معیار جو میں پیش کرتی ہوں، اس وقت زمین پر کوئی اداکارہ ایسا نہیں کررہی۔انہوں نے 21 آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ وہ نہ صرف ان کی طرح مختلف کردار ادا کرنے خام صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ وہ ہولی وڈ اداکارہ گال گیڈٹ کی طرح ایکشن اور گلیمر دکھانے کی صلاحیتیں بھی رکھتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ اپنے اس دعوے پر بحث کے لیےتیار ہیں، اگر کوئی اس سیارے(زمین) پر موجود مجھ سے بہتر اداکارہ دکھا دے تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنا یہ تکبر چھوڑ دوں گی لیکن تب تک میں اس فخر پر قائم رہ سکتی ہوں۔

Comments are closed.