اس کیس میں کیا رکاوٹ درپیش ہے ؟ حیران کن انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) بھٹو کی بہادر بیٹی ، محترمہ بینظیر بھٹو ، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی میراث کو سیاسی وارث کے طور پرسنبھالا۔انہیں ضیاء الحق اور اس کی باقیات کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ۔دنیا گواہ رہی کہ کس طرح پیپلز پارٹی کو

زیڈ اے بھٹو سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا بھٹو کے دشمنوں نے بھی ان کے بچوں کو نہیں بخشا۔ نامور سیاستدان رحمان ملک لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بھٹو کا سب سے چھوٹا بیٹا جس کا نام انہوں نے اپنے والد کے نام پر شاہ نواز بھٹو رکھا تھا ،پراسرار طور پر بھی موت کا شکار ہوا جب وہ صرف 27 سال کا تھا وہ فرانس کے شہر کین میں پراسرار طور پر دنیا سے رخصت ہوا ۔ پولیس کی مدد سے میں نے اس معاملے کی تحقیقات کیں اور یہ بات قطعی طور پر ثابت ہوگئی کہ فرانس کے جنوب میں کینز میں اسے کھانے میں کچھ ملا کر دیا گیا۔ زیر سماعت مقدمے کی ملزم ان کی اہلیہ تھی جسے فرانس کے قانونی نظام کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکہ بھیجا گیا تھا اور یہ معاملہ ابھی بھی ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ فرانزک رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انہیں ایک طرح کا پائزن دیا گیا جسے پائزن آف وار بھی کہا جاتا ہے۔

Comments are closed.