اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی اور اضافے سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی میں مجموعی طور پر 0.80 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق

ایک ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر اور لہسن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی میں مجموعی طور پر 0.80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو اوسط قیمت میں 16 روپے کا اضافہ ہوا۔ ٹماٹر کی اصل قیمت 60 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 76 روپے 78 پیسے ہوئی۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 89 پیسے کا اضافہ ہوا اسی طرح پیاز کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا۔ آلو کی فی کلو اوسط قیمت میں 2 روپے 6 پیسے، دال چنا 2 روپے 59 پیسے، بوائلر چکن کی فی کلو قیمت میں ساڑھے پانچ روپے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 20 روپے مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی، دال مونگ، گڑ اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.