اصل وجہ سامنے آگئی

سیالکوٹ(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق عثمان ڈار نے این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑا ہے، تاہم ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد عثمان ڈار دوبارہ معاون خصوصی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کی ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ موجودگی الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں ڈسکہ کے مقامی آفس پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *