اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کی اصل کہانی سامنے آگئی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخ رشید کی دیرینہ خواہش تھی کہ انہیں وفاقی وزیر داخلہ مقرر کیا جائے ، مگر مختلف طرف سے آنے والے پریشر کے باعث وزیراعظم عمران خان انکی خواہش پوری کرنے میں تامل سے کام لیتے رہے ،

اسکے علاوہ نعیم الحق مرحوم نے وزیراعظم عمران خان کو قائل کر لیا تھا کہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے ہی بنایا جائے ۔وزیرداخلہ بننے کے بعد شیخ رشید کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پہلا ٹاسک پی ڈی ایم کی تحریک سے نمٹنے کا ملا ہے ۔ خبروں کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

Comments are closed.