اصولی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں نام پر مہر لگنے کی وجہ سے ووٹ قابل شناخت ہوئے اور اسی وجہ سے مسترد کیے گئے۔نجی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سینیٹ کی کارروائی کسی

بھی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی، واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ نام کے اوپر مہر نہیں لگانی، لیکن لوگوں کو کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگاؤ۔ نام پر مہر لگنے سے ووٹ قابل شناخت ہوگیا اور جب ووٹ قابل شناخت ہوجائے تو وہ مسترد کردیا جاتا ہے اسی لیے یوسف رضا گیلانی کے ووٹ مسترد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں صرف 100 لوگ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ اوپن بیلٹ کی حمایت کریں لیکن مسلم لیگ ن نے وقتی فائدے کیلئے قانون تبدیل کرنے سے انکار کیا، سیاستدان یاد رکھیں کہ انہیں منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے۔

Comments are closed.